
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین میں لڑنے کے لیے اپنے فوجی نہیں بھیجے گا۔
عرب میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی جانب سے مغربی افواج کے انخلا سے انکار کے بعد وائٹ ہاؤس نے آج کہا کہ امریکہ یوکرین میں لڑنے کے لیے اپنے فوجی نہیں بھیجے گا۔
قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایڈرین واٹسن نے ایک بیان میں کہا کہ صدر بائیڈن واضح کر چکے ہیں کہ امریکہ یوکرین میں لڑنے کے لیے فوج نہیں بھیجے گا۔
ترجمان ایڈرین واٹسن نے مزید کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کا ماننا ہے کہ فتح کا راستہ یہ ہے کہ کانگریس روکی گئی فوجی امداد منظور کرے تاکہ یوکرین کے فوجیوں کے پاس وہ ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہو جو انہیں روسی حملے کے خلاف اپنے دفاع کے لئے درکار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News