Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل

Now Reading:

چیف سیکرٹری پنجاب پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل
چیف سیکرٹری پنجاب پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل

چیف سیکرٹری پنجاب پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں شامل

پنجاب کے چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سمیت چھ دیگر سرکاری افسران کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تعینات کردیا گیا۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے مارچ میں مدت ملازمت ختم ہونے سے قبل کئی اہم فیصلے کیے ہیں جن میں سے ایک چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان سمیت چھ دیگر سرکاری افسران کو پی سی بی میں تعینات کرنا شامل ہے۔

اس سے قبل نگران وزیر اعظم نے پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پی سی بی کا سربراہ نامزد کیا تھا جب کہ انہوں نے پی سی بی بورڈ آف گورنرز کی تعداد بھی دو سے بڑھا کر تین کردی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے محسن نقوی سمیت دو افراد کو نامزد کیا تھا جب کہ مصطفیٰ رمدے کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ زاہد اختر زمان کے شامل ہونے سے وزیراعظم کے نامزد امیدواروں میں اضافہ ہوا ہے۔

خبر رساں ادارے سے گفتگو میں پی سی بی حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ کچھ آفیشلز کے حوالے سے احکامات جاری کیے گئے ہیں لیکن پی سی بی میں ان کے مخصوص کردار کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ پی سی بی کے چیئرمین ابھی چھٹی پر اپنی فیملی کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہیں اور ان کی واپسی پر ہی ان سرکاری اہلکاروں کی ملازمتوں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سہیل اشرف، زین عاصم، عبداللہ خرم نیازی، ارتضیٰ کومیل اور رفیع اللہ سمیت ان سرکاری افسران کو پی سی بی جوائن کرنے کا حکم دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر