
فلسطینی ریاست کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے، اسرائیل
اسرائیل کا کہنا ہے کہ فسلطینی ریاست کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر توانائی اور سابق وزیر خارجہ ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کے بدلے سعودی عرب سے تعلقات قائم نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ علاقائی تعلقات میں توسیع کی قیمت فلسطینی ریاست کا قیام ہے تو یہ قبول نہیں، اس صورت میں سعودی عرب اور علاقائی تعلقات میں توسیع سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بدترین بمباری کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں نصیرات، بوریج اور خان یونس کیمپوں میں اسرائیلی فضائی حملوں اور گولہ باری سے 30 فلسطینی شہید ہوگئے۔
شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں قحط کے باعث 4 بچے جاں بحق جب کہ 7 بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی۔
غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار تک پہنچ گئی ہے جب کہ 70 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News