
پی ایس ایل 9 کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
لاہور میں پی ایس ایل 9 کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
17 فروری سے لاہور میں شروع ہونے والے پی ایس ایل 9 کے میچز کے لیے پولیس آپریشنز ونگ نے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھلاڑیوں سمیت شائقین کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور لاہور پولیس کے 7 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پی ایس ایل کی سیکیورٹی پر 13 ایس پیز، 36 ڈی ایس پیز، 81 انسپکٹرز و ایس ایچ اوز تعینات ہوں گے جب کہ 617 سب آرڈینیٹس اور 103 خواتین اہلکار ڈیوٹی فرائض انجام دیں گیں۔
سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ ایلیٹ فورس کی 27، ڈولفن اسکواڈ کی 60 اور پولیس رسپانس یونٹ کی 52 ٹیمیں پیٹرولنگ کریں گی، پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سے اسٹیڈیم کے گردو نواح سمیت مختلف مقامات پر ناکہ جات لگائے گئے ہیں، شہریوں کو 4 درجاتی حصار سے گزرنے کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی جب کہ سیکیورٹی ایس او پیز پر من و عن عمل در آمد کروایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News