Advertisement
Advertisement
Advertisement

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف پر اظہار اعتماد

Now Reading:

ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا نواز شریف پر اظہار اعتماد
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب

لاہور: ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نوازشریف پر اظہار اعتماد کی قرارداد منظور۔

پاکستان مسلم لیگ ن نے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نوازشریف پر اظہار اعتماد کی قرارداد کو منظور کرلیا ہے۔

پارلیمانی پارٹی اجلاس میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ منتخب ہونے والے تمام ممبران اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں، ہمارے ارکان بھر پور مقابلے کے بعد ایوان میں پہنچے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پہلا دور بھی اچھا تھا، بڑے منصوبے شروع کیے، دوسرے دور میں دو تہائی اکثریت سے جیت کر آئے تھے، تیسرے دور کے بعد ہماری پارٹی پر ظلم ہوئے جب کہ ہمارے تینوں ادوار بہت اچھے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب گرے تو سب سے پہلے اسپتال پہنچا، واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا ہے جن کی مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی جب کہ میں بنی گالہ بھی گیا اور مل کر چلنے کی دعوت دی لیکن بنی گالہ کے بعد واپسی پر پتا چلا کہ طاہر القادری سے اتحاد ہوگیا۔

Advertisement

نواز شریف کہتے ہیں کہ ایک طرف دھرنے تھے تو دوسری طرف دہشت گردی تھی لیکن دھرنے ہوتے رہے اور ہم موٹروے سمیت بجلی کے کارخانے لگاتے رہے۔ ججوں نے مجھے غصے سے نکالا، کیا یہ غصہ تھا؟ انہوں نےملک کے ساتھ ظلم کیا۔

انہوں نے سوال کیا کہ مجھے فارغ کرنے والے جج کسی کو منہ دکھانے کے قابل ہیں؟ سپریم کورٹ نے مجھے کیوں فارغ کیا، کون جج تھے، پوری قوم جانتی ہے جب کہ مجھے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا سنادی گئی تھی۔

سابق وزیر اعظم نے یہ بھی سوال کیا کہ کیا کسی ملک میں ایسا ہوتا ہے؟ ان میں ایک جج جس کو چیف جسٹس بننا تھا استعفیٰ دیکر چلے گئے۔ ثاقب نثار نے میرے خلاف فیصلہ دیا آج وہ کہاں ہیں؟ وہ جج کہاں ہیں جنہوں نے ہمیں سسلین مافیا کہا۔

نواز شریف نے مزید سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ ہم نے کیا بگاڑا تھا ؟ ہمارے خلاف اتنا غصہ کیوں تھا؟ اس سارے کھیل میں اور بھی پلیئرز تھے جب کہ 2017 میں ایسا لگ رہا تھا کہ ن لیگ دوبارہ اکثریت سے آئے گی، ان لوگوں نے ن لیگ کو نہیں ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری سے فضل الرحمان کی اہم ملاقات ، 27 ویں ترمیم پر تفصیلی بات چیت
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر