
پی سی بی نے جدید ترین دو ہائی پرفارمنس سینٹرز حاصل کرلیے
لاہور: پنجاب حکومت نے دو ہائی پرفارمنس سینٹرز پی سی بی کے حوالے کردیے ہیں۔
پنجاب حکومت نے کرکٹ ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کے لیے سیلاکوٹ اور فیصل آباد میں واقع دو ہائی پرفارمنس سینٹرز پی سی بی کے حوالے کردیے ہیں۔
ہائی پرفارمنس سینٹرز میں جدید ترین سہولیات موجود ہیں جب کہ ان سینٹرز کو کرکٹرز کی صلاحیتوں اور کارکردگی کو بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ہائی پرفارمنس سینٹرز میں نمایاں خصوصیات کا حامل کرکٹ گراؤنڈ ہے جو اعلیٰ ترین معیار سے لیس ہے اور کھلاڑیوں کو تربیت سمیت میچ کھیلنے کے لیے بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔
یہ ہائی پرفارمنس سینٹرز ہر عمر اور جنس کے کھلاڑیوں کے لیے کھلا ہوا ہے جب کہ پی سی بی ان دو ہائی پرفارمنس سینٹرز کے ساتھ پانچ ہائی پرفارمنس سینٹرز حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
پی سی بی لاہور کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی، کراچی میں حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر اور ملتان کا انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر بھی حاصل کرنا چاہتا ہے۔
ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ ندیم خان کہتے ہیں کہ پی سی بی کو دو ہائی پرفارمنس سنٹرز دینے پر میں حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، یہ جدید ترین سہولیات پاکستان میں کرکٹ کی تربیت کے معیار کو نمایاں طور پر بلند کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News