سندھ اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا
سندھ اسمبلی میں اسپیکر آغا سراج درانی کی صدارت ہونے والے اجلاس میں نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ سندھ اسمبلی میں نومنتخب ارکان نے سندھی، اردو اور انگریزی میں حلف اٹھایا جبکہ پیپلز پارٹی کے رکن محمد بخش مہر نے انگریزی زبان میں سندھ اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیا۔
سندھ اسمبلی کے ایوان میں ممبران کی کُل تعداد 168 ہے جبکہ 148 نے حلف اٹھایا، پیپلزپارٹی کے 112 ارکان اورایم کیوایم پاکستان کے 36 ارکان نے حلف اٹھایا۔
سندھ میں اسمبلی کے 4 ممبران کے معاملات مختلف وجوہات کی بناء پرمؤخر ہیں۔ مخصوص نشستوں پرپیپلزپارٹی کی 20 خواتین اور6 اقلیتی ارکان نے حلف لیا جبکہ ایم کیو ایم کی 6 خواتین اوراقلیت کے 2 ارکان نے حلف اٹھایا۔
جی ڈی اے کے تین ارکان نے حلف نہیں اٹھایا، جماعت اسلامی کے ایک رکن نے حلف نہیں اٹھایا اسی طرح پی ٹی آئی ( سنی اتحاد کونسل ) کے نواراکین نے حلف نہیں اٹھایا۔
سندھ اسمبلی میں ارکان سندھ اسمبلی سے اسپیکرڈیکس پر بلا کر دستخط کروائے گئے، دستخط کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سے ارکان سے ہاتھ بھی ملایا۔
تقریب حلف برداری کے دوران سندھ اسمبلی بھٹو کے نعروں سے گونج اٹھی۔
اسمبلی اجلاس کا شیڈول؛
حلف برداری کے بعد اسپیکر آغا سراج درانی نے شیڈول دے دیا۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائیں گے۔
سیکیرٹری اسمبلی کے پاس 2 سے تین بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ شام چھ بجے تک اسکروٹنی کا عمل ہوگا۔
7 بجے منظورکاغذات نامزدگی کی فہرست جاری ہوگی۔ کل صبح 11 بجے اسپیکراورڈپٹی اسپیکراورڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
