شہدائے پولیس کی قربانیوں کو لاہور پولیس نے شاندار اور منفرد خراج تحسین پیش کیا۔
سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہداء کے اہل ِخانہ کو قذافی اسٹیڈیم مدعو کیا گیا، شہداء کی 30 فیملیز قذافی اسٹیڈیم پہنچیں اور انہوں نے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جانے والا میچ دیکھا۔
شہدائے پولیس کے اہل خانہ اور بچے پولیس کی ریسپانس فورس کی گاڑیوں کے قافلے میں قذافی اسٹیڈیم پہنچے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر اور ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل نے شہدائے پولیس کی فیملیز کا استقبال کیا۔
سینئر پولیس افسران شہداء کے بچوں میں گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور پولیس افسران نے شہداء کے بچوں کے ساتھ وقت گذارا۔
شہدائے پولیس کے اہل ِخانہ نے اسٹیڈیم بلانے پر سی سی پی او کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر سی سی پی او لاہور نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں، پولیس ہیروز کی گراں قدر قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس نے شہدا ء کے ورثا کی دیکھ بھال کو ہمیشہ اولیت دی ہے اور محکمہ پولیس شہداء کی فیملیز کی ویلفیئر کیلئے دستیاب وسائل سے بھرپور اقدامات یقینی بنا رہا ہے۔
سی سی پی اور لاہور بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں پر خراج تحسین اور انکے خاندانوں کی عزت و تکریم کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
