جنوبی فلپائن میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 54 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
قطری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق جنوبی فلپائن میں سونے کی کان کنی کرنے والے ایک گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی ہے جبکہ 63 دیگر لاپتہ ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں، موٹی کیچڑ اور مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں رکاوٹوں کے باعث 63 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
داواؤ ڈی اورو کی صوبائی حکومت نے ایک سوشل میڈٰیا کی پوسٹ میں کہا ہے کہ 54 لاشیں برآمد کی گئی ہیں جس کے بعد اس سے قبل ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی تھی۔
اس میں کہا گیا ہے کہ کم از کم 32 رہائشی زخمی ہونے کے باوجود زندہ بچ گئے لیکن 63 ابھی تک لاپتہ ہیں۔
لاپتہ ہونے والوں میں سونے کے کان کن بھی شامل تھے جو دو بسوں میں گھر جانے کا انتظار کر رہے تھے جب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور وہ دب گئے۔
داواؤ ڈی اورو کے ایک عہدیدار ایڈورڈ میکاپلی نے بتایا کہ 300 سے زائد افراد امدادی کاموں میں مصروف ہیں تاہم شدید بارشوں، موٹی کیچڑ اور مزید لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کی وجہ سے آپریشن میں خلل پڑ رہا ہے۔
میکاپلی نے بتایا کہ اتوار کی صبح امدادی کام دوبارہ شروع ہوا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا اب بھی زندہ بچ جانے والے افراد موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پہلے ہی اس کا امکان نہیں ہے، لیکن تلاش جاری رہے گی۔ انہوں نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ‘ریسکیو ٹیم اپنی پوری کوشش کر رہی ہے، بھلے ہی یہ بہت مشکل کیوں نہ ہو۔
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے چٹانیں، کیچڑ اور درخت 700 میٹر (2،300 فٹ) سے زیادہ نیچے گر گئے، جس کی وجہ سے مسارا علاقے کا 8.9 ہیکٹر (22 ایکڑ) حصہ دفن ہو گیا۔
جمعے کے روز ملبے تلے سے ایک تین سالہ بچی کو زندہ نکال لیا گیا، جسے امدادی کارکنوں نے معجزہ قرار دیا۔
ڈیزاسٹر رسپانس حکام نے بتایا کہ 1100 سے زائد خاندانوں کو ان کی حفاظت کے لئے انخلا مراکز میں منتقل کیا گیا ہے۔
جنوبی علاقے کے کچھ حصوں میں کئی ہفتوں سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں درجنوں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب آئے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افراد ہنگامی پناہ گاہوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
