Advertisement
Advertisement
Advertisement

7 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر19 فروری تک توسیع

Now Reading:

7 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر19 فروری تک توسیع
بانی پی ٹی آئی کے خلاف درخواستیں

بانی پی ٹی آئی کیخلاف آڈیوویڈیوکا فرانزک کرانےکی درخواستوں پرکارروائی سےمعذرت

اے ٹی سی نے 7 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر19 فروری تک توسیع کردی۔

لاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت میں 7 مقدمات میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے تمام مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19 فروری تک توسیع کر دی۔

تین مقدمات کی سماعت کورٹ نمبر 1 اور چار مقدمات کی سماعت کورٹ نمبر 3 میں ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے چار مقدمات میں سماعت کی جبکہ انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج محمد نوید اقبال تین ضمانتوں پرسماعت کی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک سے حاضری مکمل نہیں ہو سکی، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدرپیش نہیں ہوئے۔

Advertisement

جونیئروکلا نے سماعت مؤخر کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سینیئر وکیل بیرسٹرسلمان صفدرالقادر ٹرسٹ کیس کی وجہ سے مصروف ہیں۔

مسلم لیگ نون آفس جلانے، کلمہ چوک پرکینٹینر جلانے، ضلے شاہ قتل، زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت چار مقدمات کورٹ نمبر 3 میں لگے ہوئے ہیں۔

ایڈمن کورٹ میں جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاورحملہ اور تھانہ شادمان نذرآتش کیسز میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے بانی ہی ٹی آئی کو جیل سے طلبی کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل سے طلبی کی درخواست دائر کر رکھی ہے، وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ جیل سے ویڈیو لنک پر بانی چیرمین پی ٹی آئی کی حاضری نہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں طلب کرنے کا حکم دے۔ گرفتاری سے پہلے بانی پی ٹی آئی باقاعدگی سے عدالت پیش ہوتے رہے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر