
یورپی ممالک کے کسانوں کا احتجاج گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری ہے، کسان اجناس کی کم قیمتوں اور غیر منصفانہ مسابقت کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
خلیجی میڈیا کے مطابق کسانوں نے پیر کے روز پولینڈ اور جرمنی کے درمیان ایک سرحدی گزرگاہ کو بند کر دیا، برسلز میں پولیس پر بوتلیں پھینکیں اور میڈرڈ میں جمع ہو کر سپر مارکیٹ کی سستی قیمتوں اور یوکرین سمیت بیرون ملک سے غیر منصفانہ مسابقت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
یورپی یونین بھر کے وزرائے زراعت پیر کے روز برسلز میں اجلاس کر رہے تھے تاکہ کئی ہفتوں کے مشتعل احتجاج کے بعد اس شعبے کے بحران پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
27 ممالک پر مشتمل یورپی یونین پہلے ہی اپنی اہم گرین ڈیل ماحولیاتی پالیسیوں کے کچھ حصوں کو کمزور کر چکی ہے ، جس نے اپنے 2040 کے ماحولیاتی روڈ میپ سے کاشتکاری کے اخراج کو کم کرنے کے ہدف کو ختم کردیا ہے۔
فارمنگ آرگنائزیشن لا ویا کیمپیسینا کے جنرل کوآرڈینیٹر مورگن اوڈی نے کہا کہ ہمارے مطالبات منصفانہ آمدنی کے لیے ہیں، ہم آج ایک بار پھر کسانوں کی حیثیت سے برسلز میں ہیں کیونکہ یورپی یونین ہمارے مطالبات نہیں سن رہی ہے
مورگن اوڈی نے کہا کہ ہم کھانا پیدا کرتے ہیں اور گزر بسر نہیں کرتے۔ ایسا کیوں ہے؟ آزاد تجارتی معاہدوں کی وجہ سے۔ ڈی ریگولیشن کی وجہ سے. کیونکہ قیمتیں پیداواری لاگت سے کم ہیں۔ لہذا ہم یورپی یونین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس پر آگے بڑھے۔
برسلز میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس نے بوتلیں اور انڈے پھینکنے والے مظاہرین پر واٹر کینن کا استعمال کیا جبکہ تقریبا 900 ٹریکٹروں نے بیلجیئم کے دارالحکومت کے کچھ حصوں کو جام کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News