
اسپین اور آئرلینڈ کا اسرائیل پر اقتصادی پابندیوں کا مطالبہ
اسپین اور آئرلینڈ نے اسرائیل کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیل پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز اور ان کے آئرش ہم منصب لیو وراڈکر نے غزہ کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپی کمیشن کے صدر کو خط لکھا ہے۔
ایک مشترکہ خط میں ورادکر اور سانچیز نے اس بات کا فوری جائزہ لینے کا مطالبہ کیا کہ آیا یورپی یونین-اسرائیل تجارتی معاہدے کے تحت اسرائیل انسانی حقوق کی اپنی ذمہ داریوں کی تعمیل کر رہا ہے یا نہیں۔
خط میں انہوں نے لکھا کہ وہ رفح کے علاقے میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کو ایک سنگین خطرہ سمجھ رہے ہیں جس کا عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ورادکر اور سانچیز نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے حالیہ فیصلے کا بھی حوالہ دیا جس میں اسرائیل سے غزہ میں فوری طور پر درکار بنیادی انسانی خدمات اور امداد کی فراہمی کو فعال کرنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزینوں(یو این آر ڈبلیو اے) کو غزہ میں جانیں بچانے اور تباہ کن انسانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنا کام جاری رکھنے کی اجازت ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ جہاں (یو این آر ڈبلیو اے) پر پابندیاں لگ رہی ہیں وہیں حال ہی میں اسپین(یو این آر ڈبلیو اے) کے لیے اپنی فنڈنگ بڑ ھا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News