سندھ اسمبلی میں نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھا لیا
سندھ اسمبلی میں نومنتخب اراکین اسمبلی آج حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس آ ج صبح 11 بجے ہوگا جہاں نومنتخب اراکین حلف اٹھائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ کی اپوزیشن جماعتیں اسمبلی کے باہر احتجاج کریں گی جبکہ اپوزیشن اراکین حلف بھی نہیں اٹھائیں گے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مراد علی شاہ کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے جبکہ سید اویس شاہ کو اسپیکر سندھ اسمبلی اور نوید انتھونی کو ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
