
غزہ میں اسرائیلی فوج کی خونریز کارروائیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا
غزہ میں اسرائیلی فوج نے مزید 112 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے خونریز کارروائیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 فلسطینی شہید کردیا۔
غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے تازہ حملوں میں مزید 20 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ صیہونی فوج نے جنوبی غزہ کے النصر اسپتال پر دھاوا بول دیا، حملے میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں 5 مریض جان کی بازی ہارگئے۔
خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 28 ہزار 775 ہوگئی ہے جب کہ 68 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب سے اسرائیلی وزیر خارجہ کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل غزہ سے فلسطینیوں کو ملک بدر نہیں کرے گا.
میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کرنے والے اسرائیل کاٹز نے یہ بھی کہا کہ اگر سفارتی حل نہ نکلا تو اسرائیل حزب اللہ کو لبنان کے ساتھ اپنی شمالی سرحد سے ہٹانے پر مجبور ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو ایران اور حزب اللہ پر جنوبی لبنان سے انخلاء کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News