عالمی کرکٹ کی دنیا سے تعلق رکھنے والے سابق آل راؤنڈر اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے سابق آل راؤنڈر مائیک پراکٹر 77 سال کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ پروٹیز ٹیم کی پابندی سے واپسی کے بعد ملک کے پہلے کوچ تھے۔
سرجری کے دوران انہیں ایک پیچیدگی کا سامنا کرنا پڑا اور آئی سی یو میں رہتے ہوئے انہیں دل کا دورہ پڑا۔ ان کی اہلیہ میرینا نے جنوبی افریقی ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ بے ہوش ہو گئے اور بدقسمتی سے دوبارہ سانس بحال نہ ہو سکا۔

پراکٹر ایک تیز گیند باز اور سخت بلے باز تھے جنہوں نے سات ٹیسٹ میچ کھیلے ، ان کا بین الاقوامی کیریئر نسلی امتیاز کی وجہ سے جنوبی افریقہ کی تنہائی کی وجہ سے متاثر ہوا۔
لیکن 1991 میں واپسی پر انہوں نے کوچ کی حیثیت سے ٹیم کی قیادت کی اور اگلے سال آسٹریلیا میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچایا۔
بعد ازاں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے میچ ریفریز کے پینل میں بھی شامل کیا گیا اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے سلیکٹرز کے کنوینر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔
پراکٹر نے 401 فرسٹ کلاس میچ کھیلے، جس میں 36.01 کی اوسط سے 21،936 رنز بنائے جس میں 48 سنچریاں اور 109 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ انہوں نے 19.53 کی اوسط سے 1417 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
