Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیر شرعی نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 7/ 7 سال قید

Now Reading:

غیر شرعی نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 7/ 7 سال قید

غیر شرعی نکاح کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 7/ 7 سال قید

جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں غیرشرعی نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےعدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کوسات، سات سال قید کی سزا سنادی۔

جج قدرت اللہ نے مختصرفیصلہ سناتے ہوئے دونوں کو پانچ، پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کا بھی حکم دیا۔

سینیئرسول جج نے تین بج کرچالیس منٹ پر فیصلہ سنایا۔ بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی اس موقع پرموجود تھے۔

گذشتہ روزاڈیالہ جیل نیں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

Advertisement

سینیئرسول جج قدرت اللّٰہ نے دوران عدت نکاح کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی تھی، اس موقع پر بانی پی ٹی ائی اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو پیش کیا گیا جبکہ شکایت کنندہ کے وکیل راجہ رضوان عباسی اور پبلک پراسیکیوٹر سمیع اللّٰہ جسرا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل نے چاروں گواہوں خاور مانیکا، عون چوہدری، مفتی سعید اور ملازم لطیف پر جرح مکمل کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر