
الیکشن کے دن دہشتگرد حملوں کی انٹیلی جنس رپورٹس تھیں، نگراں وزیرداخلہ
نگراں وفاقی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ الیکشن کے دن دہشتگرد حملوں کی انٹیلی جنس رپورٹس تھیں، انتخابات میں سیکیورٹی یقینی بنانے میں افواج پاکستان، پولیس، لیویزنے اپنا کرداراداکیا۔
نگراں وزیرداخلہ گوہراعجاز نے نگراں وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس بند کرنا آسان نہیں تھا لیکن قیمتی قیمتی جانیں بچانے کے لیے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کی۔
دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے فوری اہم فیصلے کیے۔ الیکشن کے دن دہشت گردوں کے حملوں کی انٹیلی جنس رپورٹ تھیں۔ اگر کوئی غلطی رہ جاتی تو ہزاروں لوگوں کی جانوں کو خطرہ ہوتا۔ الیکشن میں کروڑوں لوگوں نے ووٹ ڈالا
عوام کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ دوبارہ بھی کرنا پڑا تو کریں گے۔ ہمارے لیے جانوں کی حفاظت ضروری ہے۔ پولنگ سے ایک روز قبل 27 افرادکی شہادت، 64 افراد کے زخمی ہونے پراقدامات کرنے پڑے۔ ہزاروں ریگولر، سول آرمڈ فورسزکی تعیناتی کے ساتھ پُرامن الیکشن ہوئے۔
جانتے تھے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رپورٹس موجود تھیں کہ موبائل ڈیوائس سے دھماکوں کا منصوبہ بنایا گیا۔ دہشتگردوں کا رابطہ ختم کرنے کیلئے موبائل کی بندش شامل ہے۔ بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کیلئے موبائل ڈیوائسز، ٹریکرمیکنزم کا کام کرتی ہیں۔
الیکشن کے روزشرپسندی کے 56 واقعات ہوئے، فیصلہ کیا کہ ہم کسی قسم کا رسک نہیں لے سکتے۔ قوم کو سیکیورٹی کے اداروں پر فخر ہونا چاہیے، اداروں نے سیکیورٹی کا نظام بہترین طریقے سے چلایا
ان سے قبل وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی نے کہا کہ بارہ کروڑ عوام نے اپنی قیادت کا انتخاب کیا ہے، کچھ واقعات ہوئے مگر بطور مجموعی انتخابی عمل پرامن رہا، کافی انتخابات کے نتایج آگئے کچھ آرہے ہیں، جن حالات میں یہ الیکشن ہوئے وہ سب کے سامنے ہیں۔
مرتضٰی سولنگی نے کہ کل انٹرنیٹ بند نہیں تھا، نہ سوشل میڈیا پر کوئی پابندی تھی، ہمارے لیے آپ کی زندگی زیادہ اہم تھی، جس نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنی تھی وہ کل بھی کررہےتھے، کل شرپسندی کے61واقعات میں16 شہادتیں ہوئیں، کیا دہشتگردوں کو پہلے سے بتادیں کہ کیا کرنے جارہےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News