Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت پر مرکزی علماء کونسل کی قیادت کا مشکور ہوں، رانا ثنا اللہ

Now Reading:

مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت پر مرکزی علماء کونسل کی قیادت کا مشکور ہوں، رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت پر مرکزی علماء کونسل کی قیادت کا مشکور ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت پر مرکزی علماء کونسل کی قیادت کا مشکور ہوں، یقین دلاتے ہیں تحفظ ناموس رسالت تحفظ ختم نبوت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں، اب صرف 2 دن رہ گئے ہیں جن میں 2 ماہ کا کام کرنا ہے اور لوگوں تک پیغام پہنچانا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان اس وقت بہت مشکل حالات سے دو چار ہے، 2017 میں پاکستان ترقی کے ٹریک پر تھا سازش کے تحت پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیلا گیا، اس وقت ڈالر کی قدر کم پیٹرول اور چینی سستی اور عام آدمی کی زندگی آسان تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت منہگائی کا سامنا ہے جس پر قابو پالیا جایے تو ملک آگے بڑھ سکتا ہے، مسلم لیگ ن اور نواز شریف سے وعدہ کیا ہے، قوم اعتبار کرے منہگائی کے عذاب کو ٹالیں گے، قوم اس لئے اعتبار کرے کیونکہ اس سے قبل دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ پر قابو پا لیا۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی دہشت گردی سے بڑا چیلنج نہیں ہے، 8 فروری کے بعد مسلم لیگ ن مرکز اور صوبے میں حکومت بنائے گی، ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر