
امریکہ میں مسافر بردار طیارہ گھر پر گر گیا، متعدد افراد ہلاک
امریکہ میں مسافر بردار طیارہ گھر پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک موبائل گھر (ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکنے والا) پر گر کر تباہ ہوگیا جس سے مسافروں سمیت گھر میں موجود افراد میں سے متعدد ہلاک ہوگئے۔
طیارے کے پائلٹ نے کنٹرول ٹاور سے آخری رابطے میں بتایا تھا کہ انجن فیل ہوجانے کے باعث اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑے گی تاہم فوراً بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔
طیارہ جس علاقے میں گرا وہاں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوسکنے والے گھر بنے ہوئے تھے۔
طیارے کے گرتے ہی ایک گھر میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور گھر کے کسی فرد کو باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔
دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے مزید گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم ان گھروں کے مکین باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News