
پی ایس ایل 9 کے آغاز سے قبل لاہور پولیس کا سٹے بازوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
پی ایس ایل 9 کے آغاز سے قبل لاہور پولیس نے سٹے بازوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کردیا۔
لاہور پولیس نے پی ایس ایل سیزن 9 کے پرامن انعقاد کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کیے جب کہ قمار بازوں کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کردیا۔
ترجمان لاہور پولیس کے مطابق لاہور رواں سال اب تک 589 سرچ آپریشنز کیے اور سرچ آپریشنز کے دوران 16 ہزار 995 گھروں، 8 ہزار 224 کرایہ داروں اور 59 ہزار 362 اشخاص کو چیک کیا گیا ہے۔
ترجمان لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت 121 اشخاص کے خلاف کارروائی کی گئی اور سرچ آپریشنز میں 10 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا جب کہ منشیات کے 10 مقدمات درج کیے ہپں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 9 کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
ترجمان نے کہا کہ 55/109 ضابطہ فوجداری کے تحت 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، پی ایس ایل میچز کے پیش نظر سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 165 مقدمات درج، 771 ملزمان گرفتار، 24 لاکھ 54 ہزار سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔
سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کہتے ہیں کہ پی ایس ایل میچز کے پیش نظرشہر بھرمیں سرچ آپریشنز جاری رکھے جائیں گے جب کہ کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس اور اسٹیڈیم کے اطراف سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جوئے کے اڈوں پر ریڈ کیے جائیں، آن لائن جوا کھیلنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے۔
سربراہ لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد شرپسند عناصر، اشتہاریوں و دیگر کریمنلز کی سرکوبی ہے، لاہور پولیس پی ایس ایل میچز کے دوران قیام امن کے لیے مسلسل سرگرم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News