پاکستان اور بیلاروس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 30 برس مکمل
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کو 30 برس مکمل ہو گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ پر وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بیلاروس کے ہم منصب سرگئی الینیک کو تہنیتی پیغام بھیجا۔
اسلام آباد اور منسک میں متعین دونوں ممالک کے سفرا نے اس موقع پر وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔
پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعمیری بات چیت پر مبنی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
