
لاہور قلندر کے فخر زمان کا کہنا ہے کہ فرنچائز کے لیے کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فخر زمان کا کہنا ہے کہ وہ لاہور قلندرز کے لیے کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کے لیے تیار ہیں لیکن وہ اپنی فرنچائز کے لیے اوپننگ کرنے کو ترجیح دیں گے۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے لیگ کرکٹ اور بین الاقوامی کرکٹ کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔
جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن میری ترجیح پی ایس ایل میں اوپننگ کرنا ہے۔
فخر زمان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی بات مختلف ہے۔ وہاں ہمارے پاس پورے ملک کے کھلاڑی ہیں۔ آپ پاکستان ٹیم کا موازنہ پی ایس ایل فرنچائز سے نہیں کر سکتے۔
پی ایس ایل کی دو مرتبہ کی چیمپئن لاہور قلندرز اپنا افتتاحی میچ 17 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News