Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازشریف، اسفندیارولی اور بلاول بھٹو کی بلوچستان میں دھماکوں کی مذمت

Now Reading:

شہبازشریف، اسفندیارولی اور بلاول بھٹو کی بلوچستان میں دھماکوں کی مذمت
شہبازشریف، اسفند یارولی، بلاول بھٹو

شہبازشریف، اسفندیارولی اور بلاول بھٹو کی بلوچستان میں دھماکوں کی مذمت

سابق وزیراعظم شہبازشریف، اے این پی کے سربراہ اسفندیارولی اورسابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بلوچستان میں دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں کہا کہ بلوچستان کے علاقوں پشین اور قلعہ سیف اللہ میں افسوسناک دھماکوں میں ہونے والے قیمتی جانی نقصان کا سن کرانتہائی دکھ اور تکلیف ہوئی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن سے چند گھنٹے پہلے یہ بزدلانہ دہشتگردی کے حملے ہمارے حوصلے پست نہی کرسکتے۔ اللہ پاک شہدا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اوران کے اہل خانہ کو صبرجمیل دیں۔ آمین

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں دہشتگردی کی مذمت اورانسانی جانوں کے نقصان پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اوربلوچستان حکومت قلعہ سیف اللہ اور پشین کے واقعات میں ملوث مجرموں کی گرفتاری کو یقینی بنائے۔ دہشتگردی میں ملوث مجرم ناقابل معافی ہیں۔

سابق وزیرخارجہ نے بم دھماکوں میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔

Advertisement

اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی نے پشین اورقلعہ سیف اللہ میں دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشین اور قلعہ سیف اللہ دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے، پشین اور قلعہ سیف اللہ میں شہید ہونے والے افراد کا قصورآخر کیا تھا؟

سربراہ اے این پی نے مذمتی بیان میں کہا کہ دھماکوں میں شہید افراد کے اہل خانہ کے ساتھ شریک ہے، نگران حکومت اورسیکیورٹی ادارے حالات کی سنگینی کا ادراک کرے، ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو تحفظ کا احساس دلائے، معصوم شہریوں کو بے گناہ قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔

اسفند یار ولی نے کہا کہ ایسے واقعات میں ملوث افراد انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں، امن کے دشمن ایسے واقعات سے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، 8 فروری کے انتخابات کو پرامن بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کی جائے، واقعات میں زخمی افراد کو صحت کی بہترین اوراعلی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر