Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کا ایم ڈبلیوایم اور سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان

Now Reading:

پی ٹی آئی کا ایم ڈبلیوایم اور سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان
پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کا ایم ڈبلیوایم اور سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان

ایم ڈبلیوایم اورسنی اتحاد کونسل سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرخان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے آزاد ارکان اب سنی اتحاد کونسل کو جوائن کرینگے۔

ایم ڈبلیوایم اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹرگوہرخان نے کہا ہے کہ ہمارامؤقف ہے آزاد حیثیت سے کامیاب امیدواروں کاتعلق پی ٹی آئی سےہے، الیکشن کےبعدپی ٹی آئی کےامیدواران بڑی تعدادمیں منتخب ہوئے ہیں۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ آزادامیدواروں کوٹکٹ بھی پی ٹی آئی کی جانب سےجاری ہوئےتھے، فیصلےسے پہلےانہیں آزادنمائندگان کے نشان الاٹ ہوئے تھے، جتنےبھی آزادامیدواران نےالیکشن لڑاسب کوپی ٹی آئی نے سپورٹ کیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر سے کل تفصیلی مشاورت ہوئی تھی، ہمارے آزادامیدوارصوبائی اسمبلی پنجاب،کےپی یا قومی اسمبلی میں ہیں، سنی اتحادکونسل میں شمولیت کافیصلہ مشاورت سےہوا، آزادامیدواروں کی شمولیت پردستاویزآج الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے۔

بیرسٹرگوہرکا کہنا ہے کہ اپنی ریزروسیٹوں کوپروٹیکٹ کرنےکیلئےالیکشن کمیشن سےدرخواست کرینگے، ہماراآپس میں ایک فارمل معاہدہ بھی ہواہے، ہمارےآزادامیدواران جوائن کرچکےوہ ڈاکیومنٹ الیکشن کمیشن کوپیش کردینگے،الیکشن کمیشن کودرخواست کر رہے ہیں قومی اسمبلی، پنجاب یاکےپی میں ریزروسیٹیں دی جائیں۔

Advertisement

اس موقع پرعمر ایوب نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پوری قوم متحد ہو، ہم پاکستان میں کسی قسم کی فرقہ واریت نہیں چاہتے، پی ٹی آئی کے کامیاب حمایت یافتہ امیدواران سنی اتحادکونسل کوجوائن کرینگے، مخصوص نشستوں کا کوٹہ سیاسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے ہوگا، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی تعداد180ہے۔

رہنما پی ٹی آئی عمرایوب نے کہا کہ کمشنرراولپنڈی نےساراپول کھول دیا، لیاقت علی چٹھہ نےبتایاالیکشن والےدن دھاندلی ہوئی، ایم کیوایم نے کراچی، حیدرآباد میں پی ٹی آئی کی سیٹوں پرڈاکہ ڈالاہے، پشاورکی7کےقریب سیٹوں پر بھی دھاندلی کی گئی، ہمارے امیدواران کے پاس موجود فارم45کی بنیاد پرفارم47بنناچاہئے، سنی اتحادکونسل میں شامل ہونے سے خصوصی نشستیں ملیں گی۔

انھوں نے کہا کہ خصوصی نشستیں ملنے سےہماری نشستوں میں اضافہ ہوگا، ہمارے80سےزائدامیدواروں کےنتائج دھاندلی کے ذریعے تبدیل کیے گئے، اسمبلیوں میں جا کربانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی رہائی کیلئے اقدامات کرینگے، ہماری سینئرقیادت شاہ محمود قریشی، پرویزالہٰی کی بازیابی کیلئےبھی اقدامات کرینگے، لیڈرشپ سمیت خواتین اوردیگرکارکنان کی بازیابی کیلئےبھی اقدامات کرینگے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ڈٹ جانے والوں، صبرکرنےوالوں کوبغیرحساب اجردے گا، سب نے دیکھا کس طرح عالمی ایجنڈے کے تحت سازش کی گئی، اس کےنتیجےمیں گھس بیٹھیوں نےسہولت کاری کی، غیرآئینی اورغیرقانونی طورپرالیکشن کو تاخیر کاشکارکیاگیا۔

راجہ ناصرعباس نے کہا کہ الیکشن غیرآئینی اورغیرقانونی طورپرکرائےگئے، جب الیکشن قریب آئےتولیڈرشپ،ورکرزکواٹھاکرجیلوں میں ڈالاگیا، آزادامیدواروں کوبھی ڈرایادھمکایاگیاکہ شایدوہ خوفزدہ ہوجائیں، 8فروری کی رات دھاندلی کی رات تھی، دھاندلی کرنے والوں سے آج نہیں توکل پوچھاجائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر