
توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر سماعت کل تک ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے دو مختلف مقدمات میں سزاؤں کیخلاف اپیلیں دائر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق بشریٰ بی بی نے نیب توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، ظہیرعباس اورعثمان گل کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قراردیا جائے۔
دوسری درخواست میں بشریٰ بی بی نےعدت میں نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد کی سیشن کورٹ سے رجوع کرلیا۔
مقامی عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیرقانونی، غیراسلامی، غیرشرعی اور انصاف کے برخلاف ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی کی اہلیہ نے درخواست میں استدعا کی کہ عدت میں نکاح کیس میں سزا کے فیصلے کو کالعدم قراردیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News