Advertisement
Advertisement
Advertisement

انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے ہاتھوں شکست

Now Reading:

انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے ہاتھوں شکست
انگلینڈ

انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کے ہاتھوں شکست

دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 106 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وشاکاپٹنم میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 292 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

زیک کرولی 73 جبکہ بین فوکس اور ٹام ہارٹلی 36،36 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بین ڈکٹ 28، جونی بیئر اسٹو 26، ریحان احمد اور اولی پوپ 23،23، جو روٹ 16، کپتان بین اسٹوکس 11 اور شعیب بشیر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ جیمز اینڈرسن 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے اور روی چندرن ایشون نے 3،3 جبکہ مکیش کمار، کلدیپ یادیو اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 255 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ شبمان گل 104 اور اکشر پٹیل 45 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

ٹام ہارٹلی نے 4، ریحان احمد نے 3، جیمز اینڈرسن نے 2 اور شعیب بشیر نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

Advertisement

یاد رہے کہ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں یشسوی جیسوال (209) کی  ڈبل سنچری کی بدولت 396 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، ریحان احمد اور شعیب بشیر نے 3،3 جبکہ ٹام ہارٹلی نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 253 رنز بناسکی تھی۔زیک کرولی 76 اور کپتان بین اسٹوکس 47 رنز بناکر نمایاں رہے تھے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 6، کلدیپ یادیو نے 3 اور اکشر پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین  پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔تیسرا ٹیسٹ میچ  15 فروری سے راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر