Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ نے بہت دیر کردی، بلوچستان میں حکومت سازی کی پیشکش پر اسحاق ڈار کا جے یو آئی کو جواب

Now Reading:

آپ نے بہت دیر کردی، بلوچستان میں حکومت سازی کی پیشکش پر اسحاق ڈار کا جے یو آئی کو جواب

بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے تاخیر سے رجوع کرنے پر مسلم لیگ (ن) نے جے یو آئی سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور جمیعت علمائے اسلام کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں جے یو آئی نے مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں حکومت سازی کی پیشکش کردی۔

ملاقات کے دوران جے یو آئی کی جانب سے ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری موجود تھے اور ن لیگ کی جانب سے اسحاق ڈار نے نمائندگی کی۔

سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی اور ن لیگ کم ازکم بلوچستان میں حکومت بناسکتی ہیں جس پر اسحاق ڈار نے جواب دیا کہ ہم تو چاہتے تھے کہ مل کر چلا جائے لیکن مولانا آپ نے بہت دیر کر دی، چار دن سے آپ سے رابطہ کر رہے تھے لیکن رابطہ نہ ہوسکا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ  اب ہم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ شراکت اقتدار کا معاہدہ کرلیا ہے،  ن لیگ بلوچستان میں پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے والی ہے۔

Advertisement

سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ جے یو آئی کے ساتھ ہمارا پرانا ساتھ ہے، جے یو آئی کی پیشکش کے حوالے سے اعلیٰ قیادت کو آگاہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے اعلیٰ قیادت ہی کوئی حتمی فیصلہ کرسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال پر غور
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
لیاقت علی خان کی دیانت اور جمہوری اصول آج بھی قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں، صدر مملکت
بطور قوم ہمیں غذائی تحفظ اور موسمیاتی چیلنجز کے مقابلے کے لیے متحد ہونا ہوگا، وزیراعظم
پنجاب حکومت کا انتہا پسندی میں ملوث جماعت پر پابندی کی سفارش کا فیصلہ
شہید ملت لیاقت علی خان کی 74ویں برسی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر