سچ سامنے آنے پر الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن دوبارہ بحال کردیے، طارق فضل چوہدری
طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ سچ سامنے آنے پرالیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن دوبارہ بحال کردیے، پی ٹی آئی رہنماؤں نے جھوٹ کی بنیاد پر ہمارے نوٹیفکیشن معطل کروائے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں تنازع کھڑا کیا گیا، 46، 47 اور این اے 48 تینوں حلقوں کے نوٹیفکیشن ہائیکورٹ نے معطل کیے۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جھوٹ اور فراڈ سےپی ٹی آئی نےنوٹیفکیشن معطل کروائے، حقیقت سامنے آئی تودوبارہ نوٹیفکیشن جاری کردیےگئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہمارے پاس بھی فارم45 موجود ہیں، وہ بھی لیکرآئے، فارم جہاں بھی مانگے جائیں گے ہم پیش کریں گے، ہائیکورٹ میں جھوٹ بولاکہ الیکشن ٹریبونل قائم نہیں ہوا۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل17 تاریخ کو قائم ہوا19 فروری کو عدالت گئے اور جھوٹ بولا، ہم ہر میدان میں آپ کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
