
نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہمیں دی گئی آئینی ذمہ داری پایہ تکمیل تک پہنچ چکی۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگ دعوے کرتے رہے کہ ہم سازش کر رہے ہیں کیونکہ ہم الیکشن کا التوا چاہتے ہیں مگر لوگوں کے دعوے غلط ثابت ہوئے کیونکہ اب الیکشن وقت پر ہو رہے ہیں، دہشتگردی کی لہر کو بھی لوگ سازش سے جوڑ رہے تھے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں دی گئی آئینی ذمہ داری پایہ تکمیل تک پہنچ رہی ہے، بہت ساری جمہوریتوں میں نگران حکومتوں کا تصور بھی نہیں، قوانین میں جو خامیاں ہیں آنے والی حکومت ان کو دور کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News