Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد امیدوار اگر حکومت بنا سکتے ہیں تو بڑے شوق سے بنائیں، شہباز شریف

Now Reading:

آزاد امیدوار اگر حکومت بنا سکتے ہیں تو بڑے شوق سے بنائیں، شہباز شریف
شہبازشریف

آزاد امیدوار اگر حکومت بنا سکتے ہیں تو بڑے شوق سے بنائیں، شہباز شریف

شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اگر آزاد اراکین حکومت بنا سکتے ہیں تو بڑے شوق سے بنائیں، اگر آزاد اراکین اکثریت دکھا دیں گے تو ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائیں گے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے دن رات خدشات ہو رہے تھے۔ 8 فروری کا مرحلہ طے ہوا، الیکشن کے دن دہشت گردی کے واقعات کو کنٹرول کیا گیا، کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، 2013 میں 35 پنکچرزکا الزام کس نے لگایا تھا اورجو دھرنے دیے گئے وہ قوم کے سامنے ہیں۔

صدرمسلم لیگ نے کہا کہ 2018 میں آرٹی ایس کو بٹھا دیا گیا تھا، 66 گھنٹوں بعد نتائج آئے۔ الیکشن کمیشن پرطرح طرح کے بے بنیاد الزامات لگائے گئے، کون سا الیکشن ہے جس میں دھاندلی کے الزامات نہیں لگے، لیکن ہم نے کوئی جلاؤ گھیراؤ نہیں کیا، اب الیکشن کے رزلٹ آچکے ہیں، ن لیگ نمبرون سیاسی جماعت ہے، پیپلز پارٹی دوسری سیاسی جماعت ہے، اب اگلا مرحلہ شروع ہونا ہے، پارلیمان میں اب سارا عمل ہوگا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر آزاد اراکین ایوان میں اکثریت ثابت نہ کرسکے تو پھر دیگر جماعتوں کو حکومت بنانے کا حق ہے،  پنجاب میں ہمیں اکثریت حاصل ہے، آزاد اراکین ملانے کے بعد قومی اسمبلی میں ہماری کُل تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اسمبلی کو توڑا گیا، دھاندلی کاالزام لگایاگیاایسی بات ہوتی تو خواجہ سعد ہارتے، ہم نے الیکشن میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرلیا، اب جنگ مہنگائی کےخلاف ہے، کے پی میں اکثریت آزاد امیدوارکی ہے، آئین کا تقاضا ہے جس کا مینڈیٹ زیادہ ہو وہ حکومت بنائے، ہم نے اپوزیشن میں رہ کر انکا رویہ برداشت کیا۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے فیٹف بل منظور کروایا، قوم کے مفاد میں تھا، اپنی ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر فیصلےکیے، ہم نے پارلیمان میں جا کراحتجاج کیا، صرف آزاد امیدواروں کی درخواستیں مسترد نہیں کی گئیں، ہمارےامیدواربھی عدالتوں میں گئےانکی درخواستیں بھی مسترد ہوئیں، اس الیکشن میں 10 فیصد نتائج آنے پر ایک رائے قائم کی گئی۔

انھوں نے مزید کہا کہ نئی حکومت کو کسی تاخیر کے بغیرآئی ایم ایف سے معاہدہ کرنا ہوگا، ملک کی موجودہ معاشی صورتحال میں آئی ایم ایف سے معاہدہ بہت ضروری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر