
عام انتخات 2024؛ غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج
ملک بھرمیں عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، مختلف حلقوں سے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
این اے 130
غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے 130 لاہورسے قائد مسلم لیگ ن نواز شریف آگے ہیں جبکہ یاسمین راشد دوسرے نمبرپرموجود ہیں۔
این اے 15
حلقہ این اے 15 مانسہرہ سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ گستاسپ خان پہلے نمبر پرجبکہ قائد مسلم لیگ ن نوازشریف دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 123
این اے 123 لاہور سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے شہبازشریف آگے جبکہ آزاد امیدوار افضال عظیم دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 194
حلقہ این اے 194 لاڑکانہ سے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کےمطابق بلاول بھٹو پہلے نمبر پر ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے راشد محمود سومرو دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 119
حلقہ این اے 119 لاہورسےغیر حتمی نتائج کےمطابق چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوارشہزاد فاروق دوسرے نمبر پر ہیں۔
این ای 148
حلقہ این اے 148 ملتان سے غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی پہلے نمبرپر جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار احمد ڈیہڑدوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 71
حلقہ این اے 71 سے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتاز ڈار دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
این اے 127
حلقہ این اے 127 سے غیر حتمی نتائج کے مطابق پہلے نمبر پربلاول بھٹوزرداری پہلے نمبر پر جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوارعطا اللہ تارڑ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
این اے 119
حلقہ این اے 119 لاہورسے غیر حتمی نتائج کے مطابق چیف آرگنائزر مریم نواز شریف آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوارشہزاد فاروق دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 118
حلقہ این اے 118 لاہور سے غیر حتمی و غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمزہ شہبازآگے جبکہ آزاد امیدوارعالیہ حمزہ دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 68
حلقہ این اے 68 منڈی بہاؤالدین سے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے مشاہد حسین سید آگے جبکہ آزاد امیدوار امتیازاحمد دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 102
حلقہ این اے 102 فیصل آباد سے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارعابد شیرعلی پہلے نمبر پر جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار نعیم دستگیر دوسرے نمر پر ہیں۔
این اے 47
حلقہ این اے 47 اسلام آباد ٹو سے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شعیب شاہین پہلے نمبرپر ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق فضل چوہدری دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 122
حلقہ این اے 122 سے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار خواجہ سعد رفیق آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار سردارلطیف کھوسہ دوسرے نمبرپر موجود ہیں۔
این اے 160
این اے 160 منچن آباد سے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوارعبدالغفاروٹو پہلے نمبرپر جبکہ آزاد امیدوارمحمد اصغرشاہ دوسرے نمبر ہیں۔
این اے 150
حلقہ این اے 150 سے غیر حتمی نتائج کےمطابق آزاد امیدوار زین قریشی آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے جاوید اخترانصاری دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 242
حلقہ این اے 242 سے غیر حتمی نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفٰی کمال آگے جبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر پٹیل دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 76
حلقہ این اے 76 نارووال سے غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم یگ ن کے امیدوار احسن اقبال آگے ہیں جبکہ آزواد امیدوار جاوید صفدردوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 149
حلقہ این اے 149 ملتان سے غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوارعامر ڈوگر پہلے نمبر پر جبکہ آئی پی پی کے جہانگیرترین دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 190
حلقہ این اے 190 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد میاں سومرو آگے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی دوسرے نمبر ہیں۔
این اے 82
حلقہ این اے 82 سرگودھا سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے ندیم افضل چن آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے مختار ملک دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 202
حلقہ این اے 202 خیرپور سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے غوث علی شاہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 201 سکھرٹو
حلقہ این اے 201 سکھر ٹو سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے سید خورشید شاہ آگے جبکہ جے یو آئی کے محمد صالح دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 207
حلقہ این اے 207 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق کو چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری پہلے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار سردارشیر محمد رند دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 185
حلقہ این اے 185 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارزرتاج گل آگے اور پی پی پی کے دوست محمد کھوسہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 64
حلقہ این اے 64 گجرات سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارقیصرہ الٰہی آگے جبکہ ق لیگ کے چوہدری سالک حسین دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 100
حلقہ این اے 100فیصل آبادسے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا ثنا اللہ آگے جبکہ آزاد امیدوار نثار بٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 132
حلقہ این اے 132 قصورسے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے شہبازشریف آگے جبکہ آزاد امیدوار سردار محمد حسین آگے ہیں۔
این اے 18
حلقہ این اے 18 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عمرایوب خان آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے بابرنوازخان دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 217
حلقہ این اے 217 ٹنڈوالہ یارسے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارذوالفقارستار بچانی آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کی راحیلہ گل مگسی دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 163
حلقہ این اے 163بہاولنگرسے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شوکت بسرا آگے جبکہ ن لیگ کے نورالحسن دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 162
حلقہ این اے 162 چشتیاں سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارخلیل احمد آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے احسان الحق باجوہ دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 157
این اے 157 وہاڑی سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سبین صفدربندیشہ آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے ساجد شاہ دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 33
حلقہ این اے 33 نوشہرہ سے غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارسید شاہ احد آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی پی کے پرویزخٹک دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 238
حلقہ این اے 238 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار حلیم عادل شیخ آگے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے صادق افتخاردوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 219
حلقہ این 219 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے پروفیسرعبدالعلیم خانزادہ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار مستنصراللہ دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 192
حلقہ این اے 192 سے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی ف کے امیدوار ڈاکٹر محمد ابراہیم جتوئی آگے ہیں۔
این اے 189
حلقہ این اے 189 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سردارشمشیرخان آگے ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار سردار ریاض محمود مزاری دوسرے نمبرپرہیں۔
این اے 195
حلقہ این اے 195 سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے امیدوارنذیراحمد بگھیو آگے ہیں جبکہ جی ڈی اے کے صفدرعباسی دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 38
این اے 38 کرک سے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارشاہد خٹک آگے ہیں جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا شاہ عبدالعزیز دوسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 44
حلقہ این اے 44 ڈی آئی خان سے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار امین گنڈاپورآگے ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان دوسرے اور پیپلزپارٹی کے فیصل کریم کنڈی تیسرے نمبر پر ہیں۔
این اے 56
حلقہ این اے 56 راولپنڈی سے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارشہریار ریاض آگے جبکہ مسلم لیگ ن کے حنیف عباسی دوسرے نمبرپر ہیں۔
این اے 164
حلقہ این اے 164 بہاول پورسے غیرحتمی وغیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حسین پیرزادہ آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ملک اعجاز دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛ پی ایس 77 جامشورو سے مراد علی شاہ کامیاب
یہ خبر بھی پڑھیں؛ انتخابات کے مجموعی طور پر پُرامن انعقاد پر افواج پاکستان کی قوم کو مبارکباد
یہ خبر بھی پڑھیں؛ نگران وزیر اعظم کی عام انتخابات 2024 کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News