Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری کو والدہ کے نام کردیا

Now Reading:

بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری کو والدہ کے نام کردیا
بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری کو والدہ کے نام کردیا

بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف سنچری کو والدہ کے نام کردیا

پی ایس ایل 9 کے 13 ویں میچ میں بابر اعظم نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شاندار سنچری کو اپنی والدہ کے نام کردیا۔

گذشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا 13 واں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

اس میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے شاندار سنچری اسکور کی جب کہ انہوں نے 63 گیندوں پر 111 رنز اسکور کیے۔

بابر اعظم نے اس شاندار سنچری کو والدہ کے نام کردیا ہے جو پہلی مرتبہ اپنے بیٹے کا میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچی تھیں جب کہ انہوں نے اپنی والدہ کا شکریہ ادا بھی کیا۔

بابر اعظم کہتے ہیں ’’میری والدہ پہلی مرتبہ میچ دیکھنے آئی ہیں اور وہ بہت خوش ہیں جب کہ انہوں نے خوب انجوائے بھی کیا ہے، وہ ہمیشہ گھر میں بیٹھ کر ہی میچ دیکھا کرتی تھیں‘‘۔

Advertisement

قومی بیٹر نے کہا ’’میری والدہ میرے لیے خوش قسمتی کا باعث بنی ہیں کیونکہ وہ میچ دیکھنے آئیں اور میں نے سنچری اسکور کی‘‘۔

خیال رہے کہ پشاور زلمی نے اس میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری اور عارف یعقوب کی پانچ وکٹوں کے باعث اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی ہے۔

202 رنز کا ہدف دینے کے بعد پشاور زلمی نے موثر طریقے سے اپنے ہدف کا دفاع کیا اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز ہی بناسکی جب کہ یہ پشاور زلمی کی ٹورنامنٹ میں تیسری جیت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر