
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے دی
آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔
ویسٹ انڈین ٹیم 49 ویں اوور میں 231 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ کیسی کارٹی 88 اور روسٹن چیز 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے زیویر بارٹلیٹ نے 4، شان ایبٹ اور کیمرون گرین نے 2،2 جبکہ ایڈم زیمپا نے ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلوی ٹیم نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی 39 اوور میں حاصل کرلیا۔کپتان اسٹیو اسمتھ 79 اور کیمرون گرین 77 رنز بناکر ناقابل شکست رہے جبکہ جوش انگلس نے 65 رنز بنائے۔
A solid third-wicket partnership between Cameron Green and Steve Smith helps Australia race to a win in the first ODI 👏#AUSvWI: https://t.co/oZ5N7OXZQc pic.twitter.com/CExozgrBF7
— ICC (@ICC) February 2, 2024
ویسٹ انڈیز کی جانب سے میتھیو فورڈے اور گوداکیش موتی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے میچ 4 فروری اور آخری میچ 6 فروری کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News