سعودی عرب: دہشت گردی میں ملوث سات مجرمان کے سر قلم
ریاض: سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث سات مجرمان کے سر قلم کردیے گئے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث سات مجرمان کے سر قلم کیے گئے ہیں، ساتوں سعودی شہری ملکی سلامتی کے خلاف اقدامات کرنے کے مرتکب ہوئے تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ مجرمان دہش گردی، ملک سے غداری، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق سمیت دیگر مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب دنیا بھر میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں سے ایک ہے۔
سال 2023 میں سعودی عرب میں 170 مجرمان کو سزائے موت دی گئی تھی جب کہ رواں سال اب تک 29 افراد کو پھانسی کی سزا دی جاچکی ہے۔
دو سال قبل سعودی عرب نے ایک ساتھ اور ایک ہی دن تقریباً 81 افراد کو پھانسی کی سزا تھی جس پر دیگر ممالک کی جانب سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
