مہنگی بجلی سے پریشان عوام کیلئے بُری خبر
بجلی صارفین کیلئے بری خبر آ گئی، ایک ماہ کے لیے بجلی مزید مہنگی کردی گئی۔
نیپرا نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت کیا گیا۔
نیپرا اتھارٹی نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایک ماہ کیلئے صارفین کو 39 ارب 80 کروڑ روپے اضافی اداکرنا پڑیں گے۔
سی پی پی اے نے 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، نیپرا اتھارٹی نے سی پی پی اے کی درخواست پر 31 جنوری کو سماعت کی تھی۔
اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
