 
                                                      مچھ میں کلیئرنس آپریشن میں 21 دہشت گرد ہلاک، مزید تفصیلات سامنے آگئیں
بلوچستان کے علاقے ”مچھ“ میں سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں نے ان حملوں کو ناکام بنایا جس کے نتیجے میں دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔
دہشتگردوں کے خلاف 30 جنوری کو کئے گئے آپریشن کے دوران 9 دہشتگرد جہنم واصل ہوئے جبکہ آج سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشن کے دوران مزید 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، کلئیرنس آپریشن کے دوران اب تک مجموعی طور پر 21 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں۔
آخری دہشتگرد کے خاتمے اور عوام کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے تک سیکیورٹی فورسز کا کلئیرنس آپریشن جاری رہے گا۔
پاک فوج کے بہادر جوانوں کا حوصلہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 