Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ٹی ایکسپورٹ میں نمایاں کارکردگی، 550 کمپنیوں کیلئے کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ایوارڈز

Now Reading:

آئی ٹی ایکسپورٹ میں نمایاں کارکردگی، 550 کمپنیوں کیلئے کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ایوارڈز
آئی ٹی ایکسپورٹ

آئی ٹی ایکسپورٹ میں نمایاں کارکردگی، 550 کمپنیوں کیلئے کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ایوارڈز

آئی ٹی ایکسپورٹ میں نمایاں کارکردگی کے باعث 550 کمپنیوں کیلئے کروڑوں روپے کے نقد انعامات اور ایوارڈز بانٹے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے زیر اہتمام تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد ہوا۔

نگران وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف نے تقریب تقسیم انعامات و ایوارڈز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام میں کردار آئی ٹی انڈسٹری سہولیات اور انعامات کی مستحق ہے، شاندار کارکردگی کی حامل کمپنیوں کو نقد انعامات کے ساتھ خصوصی ایوارڈز بھی دیئے گئے، معیشت میں بنیادی اہمیت کی حامل آئی ٹی انڈسٹری مراعات اور انعامات کی مستحق ہے، پاکستانی ہنرمندوں کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کی خدمات کے عیوض بھاری زرمبادلہ مل رہا ہے۔

ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی سیکٹر کی مثبت کارکردگی 10 ارب ڈالرز آئی ٹی ایکسپورٹ کا ہدف بھی حاصل کر لیں گے، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بروقت فیصلوں کے ثمرات آرہے ہیں، گذشتہ 60 دنوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں مجموعی طور پر 32 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، آئی ٹی سیکٹر کی شاندار کارکردگی سالانہ بجٹ میں مختص فنڈز سے نقد انعامات کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ خصوصی فنڈ سے مثبت نمو کی حامل 550 کمپنیوں میں کروڑوں روپے تقسیم کیئے گئے ہیں، انعامات کیلئے 6 کیٹگریز پہلی ٹاپ 100 کمپنیوں کو 25 لاکھ روپے فی کس انعام دیا گیا، 100 کمپنیوں کو 20 لاکھ 100 کمپنیوں کو 15 لاکھ، 100 کمپنیوں کو 12 لاکھ 50 ہزار کے انعام ملے، مزید 100 کمپنیوں کو 7 لاکھ 50 اور 50 کمپنیوں کو فی کس 5 لاکھ روپے نقد انعامات سے نوازا گیا، ان 550 کمپنیوں میں سے ٹاپ 10 کمپنیوں کو شاندار کارکردگی پر نقد انعامات کے ساتھ ٹرافی بھی عطا کی گئیں۔

Advertisement

ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ خصوصی پروگرام کے تحت زیر تربیت آئی ٹی ہنرمندوں کو ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو بھی رقم دی جائے گی، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور آئی ٹی کمپنیوں کی ایسوسی ایشن (پاشا) کے اشتراک سے آئی ٹی ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا تھا، کامیاب 3500 امیدواروں زیرتربیت نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فی امیدوار 50 ہزار روپے ادا کیئے جائیں گے، ان نوجوان ہنرمندوں کو عملی دنیا میں کام کرنے کا موقع اور تجربہ مل سکے گا۔

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر