
سپریم کورٹ کا کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر ازخود نوٹس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ یہ فیصلہ چیف جسٹس نے دیگر ججز کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ انتخابات سے متعلق مقدمہ پر سماعت 19 فروری کو پہلے ہی مقرر ہے اور پہلے سے مقرر کردہ مقدمہ میں ہی کمشنر راولپنڈی کے پہلو کا جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ نے انتخابی بے ضابطگیوں پر ذمے داری قبول کرتے ہوئے مستفی ہونے اور ساتھ ہی خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کروانے کا حکم دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News