 
                                                                              انتخابات برائے 2024 میں جیتنے والی سیاسی جماعتوں کی جانب سے حکومت سازی کیلئے دوسری جماعتوں سے رابطے اورجوڑ توڑ کی کوششوں میں تیزی آنے لگی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف اورجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں شہبازشریف نے تعاون کی درخواست کی ہے.
جے یو آئی، پی پی اور ق لیگ کے درمیان بھی رابطے ہوئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان، سابق صدر آصف علی زرداری، نواز شریف اور چودھری شجاعت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ اور ایم کیو ایم کے درمیان بھی ہم آہنگی پائی جاتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس تمام آپشن کھلے ہیں، جو جماعت رابطہ کرے گی مذاکرات کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان بھی اسلام آباد میں موجود ہیں، جے یو آئی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں نے جے یو آئی کی انتخابی ناقص کارکرگی کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں جے یو آئی کی آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 