
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے پاکستانی کرکٹ کی صورت حال کو مایوس کن قرار دے دیا۔
حالیہ انٹرویو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ڈائریکٹر مکی آرتھر نے کہا کہ یہ ایک کڑوا سچ ہے کہ پاکستانی کرکٹ کی صورت حال مایوس کن ہے اور ورلڈکپ کے بعد پی سی بی کا ریویو اجلاس صرف ایک ڈرامہ تھا۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ میں نے جب موجودہ ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کو بورڈ آفس میں بیٹھا دیکھا تو میں اسی وقت ہی سب بات سمجھ گیا تھا، اگر ذکاء اشرف مجھے صاف صاف بتا دیتے تو میرے نزدیک ان کی عزت بڑھ جاتی۔
یہ بھی پڑھیں: مکی آرتھر کے مستقبل کے حوالے سے ذکاء اشرف کا بڑا بیان سامنے آ گیا
سابق ٹیم ڈائریکٹر نے انکشاف کیا کہ بورڈ میوزیم میں بلا کر مجھ سے بہت سے سوال کیے گئے اور بعد میں مجھے بتایا گیا کہ بابر اعظم سمیت سپورٹ اسٹاف کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مکی آرتھر کہتے ہیں کہ ورلڈکپ کے بعد ہم نے آسٹریلوی دورے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی جب کہ ہم نے ٹیم اور کمبی نیشن بھی سوچ لیا تھا لیکن پاکستان پہنچنے کے بعد یہاں مکمل خاموشی دیکھی۔
واضح رہے کہ مکی آرتھر نے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News