
انڈونیشیا میں انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری
انڈونیشیا میں صدارتی، پارلیمانی اوربلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
انڈونیشیا میں آج صدارتی، پارلیمانی اوربلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں جس کے لیے پولنگ کا عمل اب مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔
پولنگ مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے شروع ہوئی، ووٹنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ختم ہوا۔
انڈونیشیا کے تقریباً 17 ہزار جزائر میں ووٹنگ کا عمل ایک ہی دن میں مکمل ہوا، 20 کروڑ سے زائد ووٹرز انتخابی عمل میں حصہ لیا جن کے لیے 8 لاکھ پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے تھے۔
انڈونیشیا کے الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹروں کی اکثریت نوجوانوں کی ہے جن میں تقریباً 55 فیصد کی عمریں 17 سے 40 سال کے درمیان ہیں۔
خیال رہے کہ انتخابات میں صدر اورنائب صدر سمیت 20 ہزار سے زائد اراکین پارلیمنٹ اور بلدیاتی نمائندوں کو منتخب کیا جائے گا۔
انڈونیشیا میں صدر اور اس کے نائب پر مشتمل امیدوار کے پیئر کو ووٹ دیا جاتا ہے، صدارتی امیدواروں اور ان کے 3 نائب صدارتی امیدواروں پر سب کی نظریں مرکوز ہیں۔
انتخابات میں انیس راشد بسویدان، پروبووہ سوبی آنتو اور گنجر پرانووہ صدارتی امیدوار ہیں جب کہ میوہیمین اسکندر، جبران راکابُومنگ اور محفوظ ایم ڈی نائب صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News