Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ملٹری ڈائیلاگ کا اٹھارہواں دور اختتام پذیر

Now Reading:

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ملٹری ڈائیلاگ کا اٹھارہواں دور اختتام پذیر
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ملٹری ڈائیلاگ کا اٹھارہواں دور اختتام پذیر

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ملٹری ڈائیلاگ کا اٹھارہواں دور اختتام پذیر

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 18 ویں پاک ترکیہ اعلیٰ سطح ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا چار روزہ اجلاس اختتام پزیر ہوگیا ہے۔

وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاک ترکیہ ملٹری ڈائیلاگ گروپ کا اجلاس 13 سے 16 فروری تک وزارت دفاع راولپنڈی میں منعقد ہوا۔

ملٹری ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمود الزماں خان  جب کہ ترکیہ کے وفد کی سربراہی ترکیہ کے ڈپٹی چیف آف جنرل اسٹاف عرفان اوزسرٹ نے کی۔

ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف اور سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمودالزمان خان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔

ملاقات میں دونوں جانب سے دفاعی تعاون کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور اسے نئی بلندیوں تک لے جانے کا عہد کیا گیا جب کہ سلامتی، انسداد دہشت گردی اور موجودہ علاقائی اور جغرافیائی و سیاسی امور بھی زیر بحث آئے۔

Advertisement

وفود کی سطح پر مذاکرات میں گزشتہ سال ترکیہ میں ہونے والے اجلاس کے انعقاد کے بعد سے اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جب کہ تربیتی مشقوں، دوروں کے تبادلے اور دفاعی ساز و سامان کی مشترکہ پیداوار سے متعلق دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کیا، اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان ترکیہ مذاکرات کا 19 واں دور 2025ء میں باہمی طور پر طے شدہ تاریخوں پر ترکی میں منعقد ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر