Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی کسانوں پر چوتھے روز بھی شیلنگ اور پیلٹ گن سے وار جاری رہے

Now Reading:

بھارتی کسانوں پر چوتھے روز بھی شیلنگ اور پیلٹ گن سے وار جاری رہے
بھارتی کسانوں پر چوتھے روز بھی شیلنگ اور پیلٹ گن سے وار جاری

بھارتی کسانوں پر چوتھے روز بھی شیلنگ اور پیلٹ گن سے وار جاری

نئی دہلی: دہلی چلو مارچ کے چوتھے روز بھی مودی سرکار کی جانب سے بھارتی کسانوں پر شیلنگ اور پیلٹ گن سے وار کیے گئے۔

بھارت میں کسانوں کا دہلی چلو مارچ جاری ہے جب کہ مودی سرکار اور ہریانہ پولیس کا سکھ کسانوں پر تشدد جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی چلو مارچ کے مظاہرین پر ہریانہ پولیس نے چوتھے روز بھی شیلنگ اور پیلٹ گن سے وار کیے جب کہ مظاہرین کے خلاف تصادم میں تین کسان بینائی سے محروم ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کسانوں کا احتجاج، دہلی کی سرحدوں پر ایک ماہ کیلئے کرفیو نافذ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 100 سے زائد مظاہرین شدید زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہریانہ پولیس نے کسانوں کو دہلی کی طرف مارچ سے روکنے کے لیے مظاہرین پر آنسو گیس کے گولے اور ربڑ کی گولیاں بھی چلائی ہیں۔

Advertisement

وزیر صحت پنجاب کہتے ہیں کہ ہم نے تین کسان مظاہرین کی آنکھوں کا معائنہ کیا لیکن ان کی بینائی نہیں بچاسکے، کسانوں کی بینائی پیلٹ گنز کے استعمال سے گئی ہے۔

خیال رہے کہ کسانوں کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک مارچ جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Advertisement

بھارتی کسان کہتے ہیں کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے باوجود کسان اپنے حق کے لیے ڈٹے رہیں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی پولیس نے دہلی اور مضافات میں ایک مہینے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی ہیں اور دہلی آنے والے تمام راستوں پر روکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر