Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نکلے تو آپ گھر سے بھی نہیں نکل پائیں گے، مصطفیٰ کمال

Now Reading:

ہم نکلے تو آپ گھر سے بھی نہیں نکل پائیں گے، مصطفیٰ کمال
ہم نکلے تو آپ گھر سے بھی نہیں نکل پائیں گے، مصطفیٰ کمال

ہم نکلے تو آپ گھر سے بھی نہیں نکل پائیں گے، مصطفیٰ کمال

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ اگر ڈرامے بازی نہ رکی توریلی کا اعلان کریں گے اور کوئی گھر سے نہیں نکل پائے گا۔

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے ایم کیو ایم کے مرکزی الیکشن سیل (پاکستان ہاؤس) میں پریس کانفرنس کی جس میں سربراہ خالد مقبول صدیق اور سینئر ڈپٹی کنوینئر مصطفیٰ کمال سمیت دیگر رہنماؤں نے گفتگو کی۔

پریس کانفرنس کے دوران مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہماری نواب شاہ اور میرپورخاص سے سیٹیں چھینی گئیں، ایم کیو ایم نے سوا سال میں جلسے جلوس کیے اورعوام کے پاس گئے جب کہ سراج الحق پر تو حافظ نعیم الرحمان نے کراچی آنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔

مصطفیٰ کمال کہتے ہیں کہ ملک کوہیجان کی کیفیت میں نہ ڈالیں، ہم نکلے تو آپ گھرسے بھی نہیں نکل پائیں گے۔ 2018 میں پولنگ ایجنٹ کے سامنے ایک بھی ووٹ نہیں گنا گیا تھا جب کہ 2018 میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو گن پوائنٹ پر نکالا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں پی ٹی آئی کو 14 سیٹیں تحفے میں دی گئیں، پی ٹی آئی نے کونسا تیر چلایا جو ان کو ووٹ ملتا جب کہ بانی پی ٹی آئی جب امریکہ سے آئے تھے تو اگلے دن ہی بھارت نے کشمیرہڑپ کرلیا تھا۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیر ہڑپ کرنے کا یہ جواب دیا تھا کہ جمعہ کو سب کھڑے ہوجائیں، بیان بھی نہیں کرسکتا بانی پی ٹی آئی مولانا کو کن الفاظ میں یاد کرتے تھے۔

مصطفیٰ کمال مزید کہتے ہیں کہ ڈھائی سال تک پی ٹی آئی نے بلدیاتی الیکشن نہیں کرائے تھے جب کہ پی ٹی آئی والوں نے طوفان بدتمیزی لگا رکھی تھی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نئی بحث میں ایم کیوایم کو بھی گواہ بنایا جارہا ہے، الیکشن کے بعد ایسی باتیں کیوں کی جارہی ہیں، جمہوریت کو نقصان ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ جس میٹنگ کی بات کی جارہی ہے اس میں موجود تھا، خطرے کودعوت دی جارہی ہے جب کہ مشکل حالات میں عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ اپنے مینڈیٹ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں، بات آگے بڑھی تو بات آگے بڑھائیں گے۔ 2018 میں ہمارے ساتھ اس سے زیادہ برا ہوا تھا لیکن احتجاج کیا اور عدالتوں میں گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
جلال پور پیر والا چاروں طرف سے سیلابی پانی میں گھر گیا، انخلا جاری
عراقی فضائیہ کے کمانڈر پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے معترف
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر