کراچی کنگز کو دو غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی منظوری مل گئی
ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے کراچی کنگز کو دو غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کراچی کنگز کے کئی کھلاڑی فوڈ پوائزنگ کا شکار ہوگئے ہیں جب کہ جیمز ونس اور ڈینیئل سیمز پیٹ کی خرابی کے باعث گزشتہ روز کا میچ نہیں کھیل سکے تھے۔
تاہم اب ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے کراچی کنگز کو دو غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہے ان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ڈاکٹرز کھلاڑیوں کا معائنہ کرنے میں مصروف ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں بھی کئی کھلاڑیوں کے پیٹ میں تکلیف تھی۔
کراچی کنگز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، جو کھلاڑی بہتر ہیں وہ آج کا میچ کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ شیڈول ہے جو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا جب کہ میچ ہونے کے لیے 13 کھلاڑیوں کا اسکواڈ میں ہونا لازم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
