
چیف الیکشن کمشنر نے چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں صوبوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چاروں چیف سیکرٹریز اور آئی جیز کو فون کر کے کہا کہ جلد از جلد سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مکمل کیا جائے تاکہ ووٹرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
چیف الیکشن کمشنر نے بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ایسے واقعات کے فوری تدارک کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News