Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتخابات کے مجموعی طور پر پُرامن انعقاد پر افواج پاکستان کی قوم کو مبارکباد

Now Reading:

انتخابات کے مجموعی طور پر پُرامن انعقاد پر افواج پاکستان کی قوم کو مبارکباد
آئی ایس پی آر

انتخابات کے مجموعی طور پر پُرامن انعقاد پر افواج پاکستان کی قوم کو مبارکباد

آئی ایس پی آر نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کی فراہمی کی اہم ترین ذمہ داری پر افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فخر ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم عام انتخابات کے پرامن انعقاد پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی فراہمی کی اہم ترین ذمہ داری پر افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فخر ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت افواج پاکستان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سول حکام کو اعانت فراہم کی۔ مجموعی طور پر 137000 فوجی اورسول آرمڈ فورسز اہلکاروں نے ڈیوٹی انجام دی۔ دہشت گردی کے 51 واقعات جن میں سے زیادہ تر کے پی اور بلوچستان میں ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں امن اور سیکیورٹی کے لئے فوجی اہلکار پرعزم رہے، دہشت گردی کے واقعات میں 12 شہری بشمول سیکیورٹی اہلکارشہید اور 39 افراد زخمی ہوئے، متحرک انٹیلی جنس اور بروقت کارروائیوں کی بدولت کئی خطرات کو ناکام بنایا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جمہوری حق کے تحفظ کے لئے سیکیورٹی فورسز پرعزم رہیں، مختلف کارروائیوں میں 5 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے، جمہوری عمل کے تحفظ کے لئے یکجا ہو کر کام کرنے پر دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مشکور ہیں، امید واثق ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Advertisement

آئی ایس پی آرنے بیان میں مزید کہا کہ توقع ہے کہ عام انتخابات پاکستان میں جمہوری عمل کو تقویت بخشنے کا باعث بنیں گے، توقع ہے کہ الیکشن پاکستان کے عوام کی امنگوں کو حقیقت میں بدلنے کا باعث بنیں گے، افواج پاکستان ملک میں امن اور سیکیورٹی کے لئے پرعزم ہیں، افواج پاکستان ریاست کی جمہوری روایات کے تحفظ کے لئے غیرمتزلزل حمایت کے لئے ہمہ تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر