Advertisement
Advertisement
Advertisement

سربراہ اقوام متحدہ کا پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور

Now Reading:

سربراہ اقوام متحدہ کا پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور
انتونیو گوتریس

سربراہ اقوام متحدہ کا پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور

سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل  انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام سے پاکستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں۔

12 فروری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے انتخابات کے بعد ہونے والے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ  کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو۔

Advertisement

 اقوام متحدہ کے سربراہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے پر زور دیا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام مسائل اور تنازعات کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

انتونیو گوتریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ  انتخابات  کے بعد کی صورتحال میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستانی عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے۔

انہوں نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں، اس سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر