امریکہ کے شمال مغربی علاقوں میں شدید برفباری، نظام زندگی مفلوج
امریکہ کے شمال مغربی علاقوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مغربی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث اسکول بند کردیے گئے جبکہ متعدد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیویارک میں 7 انچ تک برفباری متوقع ہے جبکہ شمال مغربی علاقوں میں 12 انچ تک برفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پنسلوانیا میں 6 سے 10 انچ تک برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مغربی ورجینیا سے نیو انگلینڈ تک طوفان کی وارننگ جاری کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
