پی ایس ایل 9: ٹم سیفرٹ نے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا
ٹم سیفرٹ نے پی ایس ایل 9 کے بقیہ میچز کے لیے کراچی کنگز کو جوائن کرلیا ہے۔
کراچی کنگز نے پی ایس ایل 9 کے بقیہ میچز کے لیے اپنی لائن اپ کو مزید مضبوط کرلیا ہے جب کہ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر و بیٹر ٹم سیفرٹ نے منگل کو ٹیم کو جوائن کیا ہے۔
ٹم سیفرٹ 197 ٹی ٹوئنٹی میچز کا تجربہ رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے 129.29 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 4 ہزار 162 رنز اسکور کیے ہیں۔
خیال رہے کہ کراچی کنگز اس وقت پی ایس ایل 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر تین فتوحات کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔
کراچی کنگز کا اگلا مقابلہ بدھ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ہوگا جب کہ 29 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مدمقابل آئیں گے اور 3 مارچ کو ملتان سلطانز سے مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
